سنجے دت نے بھری محفل میں رنبیر کی بے عزتی کر ڈالی

Sanjay Dutt

Sanjay Dutt

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکار سنجے دت نے اپنی زندگی پر بننے والی فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپورکی بھری محفل میں بے عزتی کر ڈالی۔

بالی ووڈ اسٹار سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والے نوجوان اداکار رنبیر کپور، ہدایتکار راج کمار ہیرانی اور پروڈیوسر کے ہمراہ سنجو بابا کے گھر پہنچے جہاں ملاقات میں رنبیر کو فلم سے متعلق ہدایات دیتے ہوئے شراب کے نشے میں دھت سنجے دت نے سب کے سامنے رنبیر کپور کی بے عزتی کر ڈالی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سنجے دت نے گھر میں موجود نوجوان اداکار کی فلموں کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا کہ میں ایک فلم بنانا چاہتا ہوں جس کا نام لڈو ہوگا پھر اس کے بعد امرتی، جلیبی اور پیڑا نامی فلمیں بھی بناؤں گا تاہم شراب کے نشے میں دھت سنجے دت نے یہیں بس نہیں کیا بلکہ یہاں تک کہہ دیا کہ میں نے حال ہی میں تمہاری فلم ’’برفی‘‘ دیکھی لہٰذا تم نے کیا سوچ کر یہ فلم میں کام کیا ہے اور تم میری زندگی پر بننے والی فلم میں مرکزی کردار کر رہے ہو لیکن مجھے علم نہیں، تمہیں کس طرح کاسٹ کرلیا حالانکہ ابھی تمہیں کچھ بہادر نظر آنے والی فلموں میں کام کرنا چاہیے۔