سرائے عالمگیر: کنویں کی کھدائی کے دوران تودہ گرنے سے 3 افراد جاں بحق

Sarai Alamgir

Sarai Alamgir

سرائے عالمگیر (جیوڈیسک) سرائے عالمگیر میں کنویں کی کھدائی کے دوران تودہ گرنے سے 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔

گاؤں بکوہل جٹاں میں ایک ہی خاندان کے تین افراد محمد اسلم ، محمد احسان اور محمد عدنان کنویں کی کھدائی کر رہے تھے کہ مٹی کا تودہ گر گیا جس سے تینوں افراد ملبے تلے دب گئے۔

مقامی افراد نے دبنے والے تینوں افراد کی لاشیں نکال لیں ، مرنے والوں میں محمد اسلم اور محمد عدنان چچا بھتیجا تھے۔