سردار عبدالعزیز پاکستان تحریک انصاف مرکزی کور کمیٹی کے ممبر نامزد

Sardar Abdul Aziz

Sardar Abdul Aziz

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کراچی ریجن کے جنرل سیکریٹری سردار عبدالعزیز کو پاکستان تحریک انصاف مرکزی کور کمیٹی کا رکن نامزد کر دیا۔

سردار عبدالعزیز کی نامزدگی پر کراچی ریجن کے عہدیداروں اور پانچوں ضلعی عہدیداروں اور کارکنان نے کراچی ریجن کے جنرل سیکریٹری سردار عبدالعزیز کو پی ٹی آئی مرکزی کور کمیٹی کا رکن نامزد ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے چیئر مین عمران خان کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے اور اُمید ظاہر کی ہے کہ سردار عبدالعزیز پارٹی کو منظم اور فعال کرنے میں اپنا کردار ادا کرتے ہوئے چیئر مین عمران خان کے فیصلے کو درست ثابت کرینگے۔
جاری کردہ :۔ میڈیا سیکریٹری
پاکستان تحریک انصاف
کراچی ریجن

سردار عبدالعزیز مورخہ 28فروری2017ء
جنرل سیکریٹری ،کراچی ریجن 0321-2039650