بھٹ شاہ میں محکمہ ثقافت کی 192 ایکڑ زمینوں پر قبضے ہو چکے ہیں

Syed Sardar Ali Shah

Syed Sardar Ali Shah

بھٹ شاہ (غلام قاسم) بھٹ شاہ میں محکمہ ثقافت کی 192 ایکڑ زمینوں پر قبضے ہو چکے ہیں ۔پورے سندھ میں محکمہ ثقافت کی زمینوں سے قبضے ختم کرائے جائیں گے صوبائی وزیر ثقافت سید سردارعلی شاہ ۔تفصیل کے مطابق صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید سردار علی شاہ نے آج بھٹ شاہ ثقافتی مرکز کا دورہ کیا ۔ثقافتی مرکز کے دورے کے دوران انھوں نے میوزیم ٫شاہ جو باغ ٫لائیبریری اور ثقافتی مرکز کی دیگر عمارات کا دورہ کیا بعد میں وہ درگاہ شاہ لطیف پہنچے جہاں انھوں نے شاہ لطیف کے مزار پر چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی اس موقع پر ان کے ہمراہ محکمہ کے افسران اور ثقافتی مرکز کے انچارج شیر محمد مہر بھی موجود تھے صوبائی وزیر کو دی جانے والی محکمہ جاتی بریفنگ میں بتایا گیا کہ محکمہ ثقافت کی بھٹ شاہ اور قومی شاہراہ پر کل 192ایکڑ زمین موجود ہے جس کی مالیت اربوں روپے ہے لیکن ان پر قبضے ہو چکے ہیں اور محکمہ ثقافت کے افسران کی جانب سے اعلی حکام کو اس معملے سے تحریری طور پر آگاہ کئے جانے اور ایف آئی آرز کے اندراج کے باوجود قبضے ختم نہیں کرائے جا سکے ہیں اس موقع پر صوبائی وزیر نے کہا کہ وہ صوبے بھر میں محکمہ ثقافت کی زمینوں سے قبضے ختم کرانے نکلے ہیں بدعنوانی اور کرپشن کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

صرف کام کرنے والے لوگ ہی ہمارے ساتھ چل سکیں گے ان کا کہنا تھا کہ نئے سی ایم سندھ ایک فعال ٫ذہین اور دیانتدار شخص ہیں ان کی کپتانی میں صوبائی حکومت عوام کی خدمٹت اور عوامی مسائل کے حل کے لہئے دن رات کام کرے گی ان کا کہنا تھا کہ کرپشن کے خاتمے کے لئے کئی ادارے موجود ہیں پھر بھی ہماری حکومت کی ترجیحات میں کرپشن کاخاتمہ بھی شامل ہے پی پی ایک جمہوری اورلبرل جماعت ہے جو دہشت گردی ٫کارو کاری بدعنوانی ٫بدامنی غربت اور بے روزگاری کے خاتمے پر یقین رکھتی ہے اور اس کے لئے بحیثیت سیاسی جماعت کوشاں ہے ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی مراد علی شاہ اور ان کی نئی کابینہ قائد اعظم کے فلسفہ کام کام اور صرف کام پر یقین رکھتی ہے اور عوام تک نئی کابینہ کے ثمرات پہنچنا شروع ہو چکے ہیں سی ایم نے جلد آفیس پہنچنا شروع کرکے نئی مثال قائم کی ہے۔

انھوں نے کہا کہ شاہ لطیف عظیم صوفی شاعر اور بزرگ ہیں وہ ہمارے فکری رہنما ہیں اس لئے ہماری حکومت ترقیاتی کاموں میں بھٹ شاہ شہر کو ترجیح دے گی اور یہاں زیر زمین پانی کے زہریلے ہونے کا معاملہ سی ایم صاحب کے سامنے پیش کروں گا انھوں نے مزید کہا کہ بھٹ شاہ کی تعمیر و ترقی کے لئے ہماری حکومت ہر ممکن کام کرے گی انھوں نے محکمہ ثقافت کی جانب سے بھٹ شاہ پریس کلب کے لئے زمین دینے کا بھی اعلان کیا اور وعدہ کیا کہ وزیر اعلی سندھ کی منظوری حاصل کرکے بھٹ شاہ پریس کلب کی بلڈنگ تعمیر کراکے دی جائے گی تاکہ اس بین الاقوامی شہر کے صحافی اپنے صحافتی فرائض بہتر طور پر ادا کرسکیں آخر میں انھوں نے بھٹ شاہ پریس کلب کا دورہ کیا جہاں انھیں پریس کلب کے صدرگل حسن راجپوت نے روایتی سندھی اجرک کا تحفہ پیش کیا۔