سردار خان نیازی کی غلام سرور خان سے انکے بھائی کی وفات پر اظہار تعزیت

Sardar Khan Niazi Prayer

Sardar Khan Niazi Prayer

ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) چیف ایڈیٹر روز نامہ پاکستان و چئیرمین روز ٹی وی سردار خان نیازی کی پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ایم این اے غلام سرور خان سے انکے بھائی ایم پی اے محمد صدیق خان کی وفات پر اظہار تعزیت،پنڈ نوشہری میں جاکر مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔

چیف ایڈیٹر روزنامہ پاکستان اسلام آباد و چئیرمین روز ٹی ٹی وی سردار خان نیازی نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ محمد صدیق خان نڈر بے باک اور جرات مند سیاستدان تھے ، جنہوں نے کبھی اصولوں پر سودے بازی نہ کی، انھوں نے حلقہ میں خدمت کی سیاست کو فروغ دیا۔

ملنساری محمد صدیق خان کا طرہ امتیاز تھی، اور انکی خلا مدتوں پورا نہیں ہوسکتا ، انھوں نے کہ وہ انکے خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں اللہ تبارک و تعالیٰ انھیں اپنی جوار رحمت میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے۔

ڈاکٹر سید صابر علی تحصیل رپورٹر ٹیکسلا موبائل نمبر0300-5128038