سردار لطیف اکبر کا صدر بننا جیالوں کی فتح ہے۔ سردار نعمان عابد

Sardar Noman Abid

Sardar Noman Abid

راولاکوٹ (نمائندہ خصوصی) سردار لطیف اکبر کا صدر بننا جیالوں کی فتح ہے ان کی پارٹی کے ساتھ دیرینہ وابستگی پارٹی کے فیصلوں کی پاسداری اور مشکل وقت میں پارٹی کے ساتھ وفاداری کا ثمر ہے لطیف اکبر پارٹی کو کامیابیوں کی نئی بلندیوں تک پہنچائیں گے ان خیالات کا اظہار پیپلز یوتھ آرگنائزیشن سندھ زون کے سابق صدر سردار نعمان عابد نے اپنے ایک تحریری بیان میں کیا انھوں نے نو منتخب صدر پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر چودھری لطیف اکبر کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کے لطیف اکبر کا صدر بننا جیالوں کی فتح ہے ہمیں یقین ہے کے چودحری لطیف اکبر اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لا تے ہوئے پارٹی کو کامیابیوں کی بلندی تک پہنچائیں گے انھوں نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور محترمہ فریال تالپور کا شکریہ ادا کیا اور کہا کے متحرک اور ہردل عزیز رہنمائوں کو منتخب کر کے جیالوں کے دل جیت لیے ہیں۔

چودھری لطیف اکبر کا پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کا صدر بننا ان کی پارٹی کے ساتھ دیرینہ وابستگی پارٹی کے فیصلوں کی پاسداری اور مشکل وقت میں پارٹی کے ساتھ وفاداری کا ثمر ہے انھوں نے ہمیشہ ذاتی مفاد کے بجائے پارٹی مفاد کو ترجییح دی یر مشکل میں پارٹی کے ساتھ کھڑے رہے جس کے لیے وہ بلا شبہ مبارکباد کے مستحق ہیں اور جیالے ان کے شانہ بشانہ بھٹو کے نظریات کے مطابق غریب عوام کے حقوق کی جنگ لڑیں گے۔