سردار محمد عبد القیوم خان نے مسلہ کشمیر اجا گر کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا

برمنگھم ( ایس ایم عرفان طاہر سے ) سردار محمد عبد القیوم خان نے مسلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے میں کلیدی کردار ادا کیاان خیالات کا اظہا ر مقررین نے کونسل ہائوس میں منعقدہ ایک تعزیتی ریفرنس کے دوران سابق صدر و وزیر اعظم آزاد کشمیر اور سپریم ہیڈ آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کی تحریک آزادی کشمیر کے لیے گراں قدر خدمات کے اعزاز میں زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر کونسلر عنصر علی خان ، کونسلر مریم خان، کونسلر محمد ادریس ، کونسلر وسیم ظفر ،کونسلر بشارت داد، صدر تحریک کشمیر برطانیہ راجہ فہیم کیانی، ٹی وی اینکر پرسن صایمہ ہارون ،رفعت مغل اور دیگر بھی موجود تھے ۔ انہو ں نے کہاکہ سردار محمد عبد القیوم خان ایک محب وطن اور ہر دل عزیز شخصیت تھے جنہوں نے پاکستان اور کشمیر کے رشتہ کو مضبوط بندھن میں ہمیشہ جوڑے رکھا۔

انہوں نے کشمیر بنے گا پاکستان کا نعرہ دیکر کشمیریوں کا رشتہ مزید اسلامی جمہوریہ پاکستان سے مضبوط اور موءثر بنا دیا۔ اللہ رب العزت مرحوم کی جد و جہد آزادی کے لیے علمی فکری اور عملی خدمات کو مقبولیت سے نوازے اور جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرما یے آمین۔

Tazziyat Sardar Mohammad Abdul Qayyum khan

Tazziyat Sardar Mohammad Abdul Qayyum khan