سردار ندیم آذاد کا گلف ریجن کا چیف آرگنائزر بننا خوش آئند اور کارگر ثابت ہو گا

PTI

PTI

جدہ (نوید فاروقی) کشمیر تحریک انصاف کے رہنما سردار وسیم آذاد نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سردار ندیم آذاد کا گلف ریجن کا چیف آرگنائزربننا خوش آئند اور تنظیم کے لیے کارگر ثابت ہو گا۔

ہم ان کو تحریک انصاف گلف ریجن کا چیف آرگنائزر بننے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں اور قائد کشمیر بیرسٹر سلطان کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے گلف ریجن کی تنظیم سازی کے لیے سردار ندیم آذاد جیسی نوجوان اور باصلاحیت قیادت کا انتخاب کیا ۔ہم امید کرتے ہیں کہ سردار ندیم آذادگلف ریجن میں تنظیم کو منظم کرنے میں کااپنا بھرپور کردار اد ا کریں گے او ر تنظیم سازی کے اس عمل میں ہم اپنا بھرپور تعاون کا یقین دلاتے ہیں۔

تحریک انصاف کی دن بدن مقبولیت سے مخالفین بو کھکلاہٹ کا شکار ہو چکے ہیں ۔عوام نئے کشمیر کی بنیاد کے لیے قائد کشمیر بیرسٹر سلطان محموداور تحریک انصاف کا ساتھ دیںتاکہ چوروں لٹیروں سے لوٹی ہوں دولت کا حساب لیا جا سکے۔