سردار صغیر اور ساتھیوں کی گرفتاری کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ ظہیر بخاری

Zaheer Bukhari

Zaheer Bukhari

یو اے ای (تیمور لون) جموں کشمیر لبریشن فرنٹ یو اے ای کے ترجمان اور نیشنل کونسل کے ممبر ظہیر بخاری نے سردار صغیر اور ان کے ساتھیوں پر تشدد اور گرفتاریوں کی بھر پور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ میں حق خود ارادیت کی رٹ لگانے والوں کے چہروں کی اصلیت واضع ہو چکی ہے۔

ہم تمام قوم پرست سیاسی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہو کر جدو جہد کرنے کو آگے بڑھانے کی گزارش کرتے ہیں تا کہ پاکستان اور ہندوستان کی طرف سے ہونے والے اوچھے ہتھکنڈوں کا مقابلہ کیا جا سکے۔

ہم انتظامیہ کو خبردار کرتے ہیں کہ سردار صغیر کو فی الفوری رہا نہ کیاگیا تو ان کے لئے بھی مشکلات پیدا ہو سکتی ہیں۔