سردار وقاص عنائت اللہ کی جانب سے سردار فہیم اختر ربانی کے اعزاز میں پر تکلف عشائیہ

جدہ (بیوروچیف) پی وائی او سعودی عرب کے سیکرٹری جنرل سردار وقاص عنائت اللہ کی طرف سے سابق امیدوار قانون ساز اسمبلی آزاد کشمیر سردار فہیم اختر ربانی کے اعزا ز میں ایک پر وقار عشائیہ دیا گیا ۔ تلاوت کلام پاک کی سعادت عمران مقبول نے حاصل کی سٹیج سیکرٹری کے فرائض کلیم خان نے ادا کیے ۔ جس میں پی وائی او سعودی عرب کے قائم مقام چیرمین راجہ محبوب طاہر نے اپنے خطاب میں پی وائی او سعودی عرب کی طرف سے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

صدر آزاد کشمیر کے کوارڈینیٹر غلام نبی بٹ ،پی وائی او آرگنائز خالد گجر ،سیکرٹری اطلاعات سردار منظور خان ،سیکرٹری جنرل سردار وقاص عنائت ،پی وائی او جدہ کے صدر حافظ مقبول رضا ،پی وائی او جدہ کے کوارڈینیٹر فہیم احمد متیالہ ،چیف آرگنائزر جدہ آفتاب مغل،پاکستان پیپلز پارٹی سعودی عرب کے قائم مقام صدرملک جاوید سینئر قائدین راجہ شمروز ،حاجی محمد وزیر،ملک سلیم، دیگر ممبران نے شرکت کی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سردار اختر ربانی نے کارکنوں پرزور دیا کہ وہ اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں۔

پاکستان پیپلز پارٹی ایک سمندر کی طرح ہے اس میں کسی کے آنے یا جانے سے پیپلز پارٹی کو کوئی فرق نہیں پڑتا وزیر اعطم چوہدری عبدالمجید کا بے حد شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے حلقہ میں فنڈز فراہم کیے تاکہ میں اپنے عوام کی خدمت کر سکوں ۔صدر آزاد کشمیر کے کوارڈینیٹر غلام نبی بٹ نے سردار فہیم اختر ربانی کو عمرہ کی ادائیگی پر مبارکباد پیش کی انہوں نے کہا کہ فصلی بٹیروں کی پاکستان پیپلز پارٹی میں کوئی جگہ نہیں کارکن کسی بھی پارٹی کا سرمایہ ہوتے ہیں۔

پیپلز پارٹی کارکنوں کو احترام دیتی ہے ۔پی وائی او سعودی عرب کے قائم مقام چیرمین راجہ محبوب طاہر نے سردار فہیم اختر ربانی کو عمرہ کی ادائیگی پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ تنقید ہمیشہ اصلاح کا سبب بنتی ہے صحافیوں کا پورا حق ہے کہ وہ جائز تنقید کریں صحافت ریاست کو چوتھا ستون ہوتا ہے پی وائی او کے آرگنائزر خالد گجر نے کارکنوں کا شکریہ ادا کیا ۔پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر قائدین راجہ شمروز ،حاجی محمد وزیر، پی وائی او جدہ کے وآرگنائزر فہیم احمد متیالا نے بھی خطاب کیا۔

آخر میں پرگرام کے میزبان پی وائی او کے سیکرٹری جنرل سردار وقاص عنائت نے سردار فہیم اختر ربانی کو عمرہ کی مبارکباد دی اور مہمانوں کا شکریہ ادا کی۔

Jeddah Honor Dinner

Jeddah Honor Dinner