سرفراز احمد شادی کے دو روز بعد ٹی ٹونٹی میچ کھیلنے لاہور پہنچ گئے

Sarfraz Ahmed

Sarfraz Ahmed

لاہور (جیوڈیسک) سرفراز احمد پرواز میں تاخیر کے باعث صبح نو بجے کے بجائے سہ پہر تین بجے کراچی سے روانہ ہوئے۔

نائب کپتان کی دلہن ان کے ہمراہ لاہور نہیں پہنچیں۔ سرفراز احمد زمبابوے کے خلاف دو ٹی ٹونٹی میچ کھیلنے کے بعد پچیس مئی کو واپس کراچی جائیں گے جہاں ان کی دعوت ولیمہ ہو گی۔

چھبیس مئی کو ایک روزہ میچوں کے لئے وہ دوبارہ لاہور پہنچیں گے۔