سرگودھا : فوڈ اتھارٹی نے 6 ہوٹل سیل کر دئیے

Hotel Seal Sargodha

Hotel Seal Sargodha

سرگودھا (جیوڈیسک) فوڈ اتھارٹی نے حفظان صحت کے اصولوں کا خیال نہ رکھنے پر 6 ہوٹل سیل کر دیئے گئے ہیں۔

اسسٹنٹ کمشنر عبداللہ کی سربراہی میں فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے مختلف مقامات پر ہوٹلوں پر چھاپے مارے ،جس کے دوران ہوٹلوں کے کچن کو ہوٹلوں کو چیک کیا گیا۔

حفظان صحت کے اصولوں کا خیال نہ رکھنے پر 6 ہوٹلوں کو سیل کیا گیا جبکہ 2 بیکریوں، 5 دودھ فروشوں سمیت ایک شادی ہال کو بھی صفائی کی حالت بہتر نہ ہونے پر بھاری جرمانے عائد کئے گئے۔