سرگودھا :شوہر نے غیرت کے نام پر بیوی کو قتل کردیا

Sargodha

Sargodha

سرگودھا (جیوڈیسک) سرگودھا کے نواحی گاؤں میں شوہر نے غیرت کے نام پر کلہاڑی کے وار کرکے بیوی کو قتل کردیا۔

قتل کی واردات کے بعد ملزم فرار ہوگیا ۔پولیس ذرائع کے مطابق سرگودھا کےنواحی گاؤں 108 شمالی میں ملزم ریاض نے مبینہ طور پر بدچلنی کے شبہ میں اپنی مقتولہ بیوی کوثر کو کلہاڑی کے وار کرکے قتل کردیا۔

واردات کے بعد ملزم فرار ہوگیا۔ پولیس کے مطابق مقتولہ 3 بچوں کی ماں تھی ابتدائی تفتیش سے یہی پتہ چلا ہے کہ ملزم نے اپنی اہلیہ کا قتل غیرت کے نام پر کیا ہے۔