سرگودھا : کالعدم تنظیموں کیخلاف کریک ڈاؤن، 4 مشتبہ افراد گرفتار

Police

Police

سرگودھا (جیوڈیسک) سرگودھا میں پولیس نے کالعدم تنظیموں کے خلاف کریک ڈاون کر کے 4 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق نواحی گاؤں 50 شمالی میں علاقے کی ناکہ بندی کرکے سرچ آپریشن کیا گیا، سرچ آپریشن کے دوران 100 سے زائد گھروں کی تلاشی لی گئی 4 مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ بر آمد کرلیا گیا، گرفتار افراد کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔