سرگودہا: پاک فضائیہ کا ڈرون طیارہ کھیتوں میں گر کر تباہ، پائلٹ محفوظ

Pakistani Drone

Pakistani Drone

سرگودہا (جیوڈیسک) سرگودہا میں پاک فضائیہ کا ڈرون طیارہ جہان آباد کے قریب کھیتوں میں گرکرتباہ ہوگیا تاہم واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

پاک فضائیہ کا ڈرون طیارہ معمول کی پرواز پر تھا کہ فنی خرابی کے باعث جہان آباد کے قریب کھیتوں میں گر کر تباہ ہو گیا، بغیر پائلٹ کا طیارہ گرنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

واقعہ کی اطلاع پر پاک فضائیہ اور پولیس کے جوانوں نے علاقہ کو گھیرے میں لے کر سیل کر دیا ۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق ڈرون طیارہ فنی خرابی کے باعث گرا اس حادثے کو دیکھنے کے لیے اہل علاقہ کی بڑی تعداد موقع پر جمع ہو گئی۔