سرگودہا روڈاڈا رسول پورہ کے قریب ٹرک اور ٹریکٹر ٹرالی کے درمیان حادثہ

Accident

Accident

جھنگ (تحصیل رپورٹر) تفصیلات کے مطابق سرگودہا روڈاڈا رسول پورہ کے قریب ٹرک اور ٹریکٹر ٹرالی کے درمیان تیز رفتاری کے باعث حادثہ پیش آیا۔

جس سے 32 سالہ جابر ولد خان محمد سکنہ فیصل آباد مو قع پر ہی جابحق ہو گیا جبکہ س 40 سالہ خضر حیات ولد شیر محمد (سکنہ چنیوٹ) کو انتہائی زخمی حالت میں ریسکیو 1122 کی ٹیم نے بر وقت پہنچ کر ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے سول ہسپتال جھنگ منتقل کیا۔