سرگودھا : پرانی دشمنی کا بدلہ، خاتون سمیت 2 افراد قتل، 3 افراد زخمی

Sargodha

Sargodha

سرگودھا (جیوڈیسک) نواحی گاؤں میں پرانی دشمنی کا بدلہ لینے کیلئے مخالفین نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر دی۔ خاتون سمیت 2 افراد قتل جبکہ 3 افراد زخمی کر دیے۔

نواحی گاؤں کوٹلہ وطنی میں پرانی دشمنی کا بدلہ لینے کیلئے مخالفین نے گھر میں سوئے ہوئے افراد پر فائرنگ کر دی۔پولیس کے مطابق فائرنگ سے گھرکی ملازمہ سکینہ بی بی اور عرفان نامی شخص جاں بحق ہوگئے۔جبکہ فائرنگ کی زد میں آکر تین افراد زخمی بھی ہوئے۔حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق دوہرے قتل کی واردات درینہ دشمنی کے باعث ہوئی ہیں۔مقتول قتل کے مقدمہ میں 12 سال کی سزا سے کچھ روز قبل ہی رہا ہوکر گھر آیا تھا جسے مخالفین نے فائرنگ کر کے اس کے گھر میں ہی قتل کر دیا۔

پولیس نے لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہیڈ کواٹر اسپتال پہنچا دی جبکہ ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔