سرکار دو عالم کی ولادت کے موقع پر جلوس مرکزی جامع مسجد سے نکالا جائیگا

Millad un Nabi Jaloos

Millad un Nabi Jaloos

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) نور مجسم سرکار دو عالم حضرت محمد کی ولادت کے موقع پر 24 دسمبر کو جشن عید میلاد النبی ۖ کا جلوس مرکزی جامع مسجد سے عاشقان رسول کے درود سلام سے نکالا جائیگا۔

مرکز ی میلاد کمیٹی کے زیر اہتما م میلا دالنبی کا جلوس علامہ مولانا غلام رسول جلالی ،قاری دلدار غوث ،مو لانا فیض احمد ،حافظ محمد طیب ،مولانا فیصل ،حافظ محمد عمران کے خطا ب کے علاوہ مو لا نا پرو فیسر (ر) محمد امین الد ین مدرسہ لا ثا نیہ بھمبر کا خصوصی خطا ب کے علاوہ حفاظ کرام کی دستا ر فضلیت کی محفل بھی منعقد ہو گی۔

جبکہ 11 ربیع الاول تنظیمات المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی بزم فرو غ ذکر رسول انجمن فیضان مصطفی، انجمن طلبہ اسلا م ،دعوت اسلا می ،سنی تحر یک ،اصلا حی کمیٹی سیرلہ انجمن اساتذہ جموں وکشمیر ،خوشبو کرم فاونڈ یشن تحر یک تحفظ اسلام پا کستان کے زیر اہتمام مشعل برادر جلوس نکا لا جا ئیگا جس میں شمع رسا لت نبی کر یم ۖ کی شان اقدس میں دورد سلام کیسا تھ دلوں کو منوا ر کریں گے۔۔