سارسل میں پاکستانیوں کے لئے نماز تراویح کے ھال کا بندوبست کر کے دیا جائے گا۔ فرانسوا پیپونی

Taraweeh Prayer

Taraweeh Prayer

پیرس (زاہد مصطفی اعون) پاک فرانس فرینڈ شپ کے صدر فرانسوا پیپونی نے پاکستانیوں کی ایک مذہبی تنظیم کے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ سارسل میں پاکستانیوں کے لئے نماز تراویح کے ھال کا بندوبست کر کے دیا جائے گا اور نماز عید کے اجتماع کے لئے بھی ایک بڑے ھال کا بندوبست کر کے دیا جائے گا تاکہ تمام پاکستانی اپنی مذہبی دن اجتماعی طور پر ادا کر سکیں۔

انھوں نے کہا کہ عید کے بعد سارسل میری کی طرف سے ایک ھال مستقل دیا جائے گا ،تاکہ پاکستانی کیمونٹی اپنے تاریخی دن ایک جگہ منا سکیں ۔انھوں نے کہا کہ میں پاکستانی کیمونٹی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہوں ۔میرے حلقہ میں پاکستانی کیمونٹی میرے ووٹرز بھی جو مجھے گیارہ جون کو ووٹ دے کر کامیاب کروائیں گے۔

فرانسوا پیپونی نے بعد میں پاکستانی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں آئندہ الیکشن میں مجھے کامیاب کروائیں ،میں جلد ہی فرانس کے نومنتخب صدر ایمینل ماکھرون کو پاکستان کے دورہ پر لانے کے لئے کردار ادا کروں گا ۔پاکستانی کیمونٹی کی کثیر تعداد نے فرانسوا پیپونی کی بھر پور حمایت کا اعلان کیا اور انہیں 11جون آئندہ ہفتے ہونے والے الیکشن میں کامیاب کروانے کے لئے بھر پور کمپین چلانے کا بھی اعلان کیا۔