ثروت اعجاز قادری کے پنجاب میں داخلے پر پابندی عائد

Sarwat Ijaz Qadri

Sarwat Ijaz Qadri

لاہور (جیوڈیسک) پاکستان سنی تحریک کے صدر ثروت اعجاز قادری کے پنجاب میں داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی۔

صوبائی وزارت داخلہ کی طرف سے جاری کردہ ایک تحریری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان سنی تحریک کے صدر ثروت اعجاز قادری کی پنجاب میں موجودگی سے امن وامان خراب ہونے کا اندیشہ ہے ۔جس کے باعث ثروت اعجاز قادری کے پنجاب میں داخل ہونے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

وزارت داخلہ نے پنجاب کے تمام ڈویژنل کمشنرز کو تحرریری طور پر مراسلہ جاری کرتے ہوئے سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے محکمہ داخلہ کو بھی اس بارے میں باقاعدہ آگاہ کر دیا ہے۔