ایک ہفتے میں مختلف دالیں 15 روپے کلو تک مہنگی ہو گئیں

Pulses

Pulses

کراچی (جیوڈیسک) مرغی تو پہلے ہی عوام سے روٹھی ہوئی تھی، اب رہی سہی کسر دالوں کی قیمتوں نے نکال دی ہے۔

مختلف اقسام کی دالیں 15 روپے فی کلو تک مہنگی ہو چکی ہیں، جس کے باعث عوام کے لئے اب دال روٹی کا حصول بھی مشکل ہو گیا ہے۔

ہول سیلرز دالوں کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی وجوہات پیدار میں کمی کے باعث برآمدی دالوں پر انحصار بڑھ جانے کو بتاتے ہیں۔ ریٹیل مارکیٹ میں دال چنا 120 روپے، دال مسور 135 روپے جبکہ دال ماش 260 روپے کلو میں فروخت ہو رہی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ دالوں کی قیمت میں استحکام لانے کے لئے حکومت کو کسان دوست زرعی پالیسی لانے کی ضروت ہے۔