ایک ہفتے کے دوران سٹاک مارکیٹ میں 550 پوائنٹس کا اضافہ

Stock Market

Stock Market

کراچی (جیوڈیسک) ایک ہفتے کے دوران اسٹاک مارکیٹ 550 پوائنٹس کے اضافے سے انڈیکس 49 ہزار 851 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

تفصیلات کے مطابق ایم ایس ای آئی انڈیکس میں شمولیت کی تاریخ قریب قریب آنے کے باوجود رواں ہفتے بھی سٹاک مارکیٹ کوئی خاص کارکردگی نہ دیکھا پائی،سیاسی رسہ کشی کے باعث سرمایا کاروں نے حصص بازار میں محتاط رویہ اختیار کیا،سرتوڑ کوششوں کے بعد پورے ہفتے میں صرف 550 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

جمعے کے روز سٹاک مارکیٹ نے 50 ہزارکی نفسیاتی حد کو عبور تو کیا مگر اختتام پر اس سطح کو برقرار نہ رکھ پائی اور 100 انڈیکس 49 ہزار 851 پوائنٹس پر بند ہوا،گذشتہ ہفتے سٹاک مارکیٹ میں بیرونی سرمایا کاروں نے ایک کروڑ 90 لاکھ ڈالر مالیت کے شیئرز فروخت کیے، سٹاک تجریہ کاروں کے مطابق رواں ماہ ایم ایس سی آئی انڈیکس میں شمولیت سے پاکستان سٹاک ایکسچیچ میں ایک بار پھر تیزی کی لہر دوڑ سکتی ہے۔