سعودی عرب کے حالیہ دھماکوں میں داعش کا ہاتھ ہے: سی آئی اے

John Brennan

John Brennan

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی مرکزی سراغ رساں ایجنسی “سی آئی اے” کے ڈائریکٹر جان برینن کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں ہونے والے حالیہ حملوں میں دہشت گرد تنظیم داعش کا ہاتھ ہے۔

انہوں نے یہ بات واشنگٹن کے برُوکِنگز انسٹی ٹیوٹ میں ہونے والی ایک کانفرنس کے دوران کہی۔

برینن نے باور کرایا کہ داعش تنظیم مشرق وسطی اور سعودی عرب میں امن و امان کے لیے ایک سنجیدہ خطرہ ہے۔

یاد رہے کہ عراق اور شام سے باہر داعش کی پہلی کارروائی سعودی عرب کے علاقے عرعر میں تھی۔

یہاں 15 جون 2015 کو ایک خودکش حملے میں شمالی علاقے میں سرحدی محافظین کے کا ایک کمانڈر اور دو سعودی فوجی شہید ہو گئے تھے۔