سعودی دلہنوں کو نکاح نامے کی کاپی دینا لازمی قرار

Brides

Brides

ریاض (جیوڈیسک) سعودی عرب میں وزارت انصاف کی طرف سے یہ اعلان کیا گیا ہے کہ شادی کے بعد نکاح نامے کی کاپی خواتین کے حوالے بھی کی جائے گی۔

وزارت انصاف کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ نکاح خوان کو نکاح نامے کی ایک کاپی خاتون کے حوالے کرنا ہو گی تاکہ اسے اپنے حقوق اور نکاح کی شرائط کے حوالے سے مکمل علم ہو۔

وزارت کے مطابق اس فیصلے کا مقصد خواتین کے حقوق کی حفاظت کرنا اور نکاح کے طریقہ کار سے ان کی روشنائی کروانا ہے۔ اس فیصلے کا یہ مقصد بھی بیان کیا گیا ہے کہ خواتین کو اپنے خاوند کے ساتھ کسی بھی جھگڑے کی صورت میں عدالت کے سامنے پیش کرنے کے لئے نکاح نامے کی کاپی کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔