سعودی عرب میں کرکٹ کے فروغ اور ترقی کے لئے حاضر ہوں، سہیل تنویر

Sohail Tanvir

Sohail Tanvir

جدہ (سید مسرت) پاکستان کی T-20 ٹیم کے مستند آل راونڈر سہیل تنویر نے کہا ہے کہ جب بھی میری خدمات کی ضرورت پڑی میں جدہ کرکٹ ایسوسی ایشن (جے سی ائے) اور سعودی عرب میں کرکٹ کے فروغ اور ترقی کے لئے حاضر ہوں۔

وہ جدہ میں شائقین کرکٹ کی مقبول تنظیم جے سی ائے کی ایک تقریب میں جو جدہ اور ریاض کے درمیان بین الصوبائی دو ایک روزہ میچ کی وننگ ٹرافی کی رسم افتتاح کے سلسلے میں منعقد کی گئی تھی میں بطور مہمانِ خصوصی خطاب کر رہے تھے۔

Tahseemul Haq Haqqi, Community Welfare Attache, Pakistan Consulate Jeddah addressing

Tahseemul Haq Haqqi, Community Welfare Attache, Pakistan Consulate Jeddah addressing

سہیل تنویرجو ان دنوں عمرہ کی ادائیگی اور مدینہ المنورہ کی زیارت کے لئے سعودی عرب تشریف لائے ہوئے ہیں نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ مجھے اس محفل میں شرکت کر کے بہت خوشی محسوس ہورہی ہے۔

انھوں نے جے سی ائے کی تعریف کی جو سعودی عرب میں کرکٹ کی مقبولیت اور فروغ کے لئے بھر پور کوششیں کر رہی ہے۔

میزبانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انھوں نے اپنے تعاون کی یقین دلایا اور کہا جب بھی میری خدمات کی ضرورت پڑی میں جے سی ائے اورسعودی عرب میں کرکٹ کی ترقی کے لئے حاضر ہوں۔

JCA chairman, Dr. Zainul Abedin

JCA chairman, Dr. Zainul Abedin

تقریب کی صدارت ٹرافی کے اسپانسر ALSکے ایگز یکٹو ڈائریکٹر افضل احمد شیخ کررہے تھے جبکہ پاکستان قونصلیت جنرل جدہ کے کمیونٹی ویلفیئر اتاشی تحسیم الحق حقی ، اعزازی مہمان تھے۔

ان کے علاوہ اشفاق علیم، محمد علی جرار ، اسماعیل یمانی اورجدہ میں کرکٹ کی کئی نمایاں شخصیات بھی مدعو تھی۔

تحسیم الحق حقی نے اپنے خطاب میں کہا سہیل تنویر کی موجودگی سے کھلاڑیوں میں بڑا جوش و خروش پایا جاتا ہے اور انہیں سیکھنے کا بھی موقع ملا ہے۔

اس طرح مستند اور اسٹار کھلاڑیوں کی آمد سے سعودی عرب میں کرکٹ کے فروغ میں بہت مدد ملے گی۔

Sohail Tanvir Visits Jeddah

Sohail Tanvir Visits Jeddah

انھوں نے سہیل تنویر جے سی ائے کے چیئرمین ڈاکٹر زین العابدین، نائب چیئرمین محمد اقبال چودھری، ڈائریکٹر سمیر ندال ، صدر اعجاز احمد خان، نائب صدر حامد رانا، سیکریٹری جنرل ہارون عبداللہ، اسپانسر افضل شیخ اور دیگر تمام اراکین اور کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کیا اور جے سی اے کی ٹیم کی ALSانٹر سٹی میچ میں کامیابی کی دعا کی۔ تقریب سے دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔