سعودی عرب اور مصر کے درمیان بحیرہ احمر پر پل بنانے کا فیصلہ

Shah Salman Meeting

Shah Salman Meeting

قاہرہ (جیوڈیسک) سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے سعودی عرب کو مصر کے ساتھ زمینی راستے سے ملانے کیلئے بحیرہ احمر پر پل بنانے کا اعلان کیا ہے۔

سعودی فرمانروا کا کہنا تھا کہ بحیرہ احمر پر پل بنانے سے ایشیا اور افریقہ کے مابین تجارت میں غیر معمولی اضافہ ہو گا۔

پل کی تعمیر پر تین سے چار ارب ڈالر کی لاگت آئے گی۔ مصری صدر الفتح السیسی کا کہنا ہے کہ پل کے منصوبے سے عربوں کے مشترکہ لائحہ عمل کا نیا باب کھل گیا ہے۔