سعودی عرب کو انتقام الہی کا سامنا کرنا پڑے گا: آیت اللہ خامنہ ای

Ayatollah Khamenei,

Ayatollah Khamenei,

تہران (جیوڈیسک) ایران کے روحانی پیشوا آیت اللہ علی خامنہ ای کا کہنا ہے کہ ممتاز شیعہ عالم کو موت کی سزا دیے جانے پر سعودی عرب کو ’انتقام الہی‘ کا سامنا کرنا پڑے گا ۔

دوسری طرف ریاض میں سعودی شعیہ عالم شیخ نمر النمر کی سزائے موت کے بعد سعودی عرب اور ایران کے تعلقات تیزی سے خراب ہو رہے ہیں۔ سعودی عرب نے ایرانی سفیر کو چوبیس گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے جبکہ تہران میں مظاہرین نے سعودی عرب کے سفارت خانے پر حملہ کر دیا اور آگ لگانے کی بھی کوشش کی۔

ادھر تہران میں پرُ تشدد احتجاج کے دوران مظاہرین نے سعودی سفارت خانے پر حملہ کیا ، توڑ پھوڑ کرتے ہوئے عمارت کو آگ لگا دی ۔ بعد ازاں ایران نے 40 مظاہرین کو گرفتار بھی کر لیا ۔

اس سے پہلے ایران نے سعودی عرب کو خبردار کیا کہ شیخ نمر کو پھانسی دیا جانا مہنگا پڑ سکتا ہے۔