سعودی عرب میں 47 دہشت گردوں کو سزائے موت دے دی گئی

Executed 47 terrorists

Executed 47 terrorists

سعودی عرب میں 47 افراد کو دہشت گردی کے مختلف الزامات میں سزائے موت دے دی ۔ وزارت داخلہ کے اعلان میں بتایا گیا ہے کہ قصاص کے قرآنی حکم کے تحت جن مجرموں کے سرقلم کئے گئے، ان پر 2003 سے 2006 کی مدت کے درمیان القاعدہ کے پلیٹ فارم سے نہتے شہریوں اور سیکیورٹی اہلکاروں پر دہشت گرد حملوں کا الزام تھا۔

یاد رہے کہ پھانسی کی سزا پانے والے 45 افراد سعودی شہری تھے جبکہ ایک مصری اور چاڈ کے شہری کو بھی دہشت گردی کے الزام میں سزائے موت دی گئی۔ سزائے موت پانے والوں کے ناموں کی مکمل فہرست سعودی پریس ایجنسی نے جاری کر دی ہے۔

وزارت داخلہ کے اعلان کے مطابق سزائے موت پانے والوں میں سرکردہ سعودی شیعہ مبلغ نمر النمر اور فارس الشویل بھی شامل تھے۔ ان افراد پر اپنے پیروکاروں کو دہشت گردی اور حکومت مخالف سرگرمیوں پر اکسانے کا الزام تھا۔

A poster of Sheikh Nimr al-Nimr

A poster of Sheikh Nimr al-Nimr