سعودی عرب : غیر ملکیوں کو نجی شعبوں میں ملازمت نہ دینے کا فیصلہ

Saudi Arabia Private Sector Job

Saudi Arabia Private Sector Job

ریاض (جیوڈیسک) سعودی عرب میں وزارت محنت نے افرادی قوت سے متعلق ملازمت کے تمام مواقع اپنے شہریوں کے لئے مختص کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ نجی شعبے میں غیر ملکیوں کو ملازمت نہیں دی جائے گی اور ان عہدوں پر صرف سعودی شہریوں کو ترجیح دی جائے گی۔

سعودی حکام نے اس اعلان کے بعد تمام تاجروں اور کاروباری مالکان پر زور دیا ہے کہ وہ اس فیصلے پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لئے اپنی آراء اور تجاویز پیش کریں تاکہ نئے منصوبے میں ان کی رائے بھی شامل ہو جائے۔

تاہم وزارت محنت کے پبلک آفیئرز کے عمومی نگران نائف نیتیہ نے بتایا کہ حتمی فیصلہ نجی شعبے کے آجروں کی رائے کو سامنے رکھ کر کیا جائے گا۔

سعودی حکام نے خبردار کیا کہ غیر ملکیوں کو براہ راست یا کسی اور طریقے سے بھرتی سے متعلق امور کی ملازمت دینے والے پرائیویٹ کمپنیوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

جبکہ نجی کمپنیوں کو کسی بھی غیر ملکی کو بھرتی امور کی ملازمت دینے پر 20 ہزار سعودی ریال کا جرمانہ ہو گا اور اس سے زیادہ غیر ملکیوں کی موجودگی میں یہ جرمانہ دوگنا کر دیا جائے گا۔