سعودی عرب اور ایران کے تعلقات میں بہتری کی ضرورت ہے: او آئی سی

OIC Meeting

OIC Meeting

ریاض (جیوڈیسک) سعودی عرب میں تنظیم کے وزرائے خارجہ کی کونسل کے غیر معمولی اجلاس کے بعد اعلامیہ جاری کیا گیا۔

اعلامیے میں تہران اور مشہد میں سعودی عرب کے سفارتخانوں پر حملے کی مذمت کی گئی۔ ایران کی علاقے کی ریاستوں بحرین، یمن، شام اور صومالیہ کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی بھی مذمت کی گئی ہے۔

اعلامیہ میں فرقہ وارانہ اور مذہبی منافرت پھیلانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے اقدامات سے تنظیم کے رکن ملکوں کی سلامتی اور استحکام اور بین الاقوامی امن کے لئے تباہ کن اثرات ہو سکتے ہیں۔

تنظیم نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف اقدامات کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔