سعودی عرب اور ایران میں کشیدگی پر تشویش ہے، پاکستان

Opposition MNAs criticized

Opposition MNAs criticized

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان نے سعودی عرب اور ایران میں کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ تہران میں سعودی سفارتخانے پر حملہ قابل مذمت ہے ۔

ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ سفارتی عملے اور مشن کا تحفظ ریاست کی ذمے داری ہے، مسلم امہ کے اختلافات کا فائدہ دہشت گرد قوتیں اٹھا سکتی ہیں، پاکستان مسائل کا پُرامن حل چاہتا ہے ۔