سعودی عدالتی کونسل کی شہریوں سے آج رمضان کا چاند دیکھنے کی اپیل

Ramadan Moon

Ramadan Moon

ریاض (جیوڈیسک) اعلیٰ سعودی عدالتی کونسل نے کہا ہے کہ مملکت کے کسی بھی حصے میں رمضان کا چاند نظر آنے کی صورت میں قریبی شہادت ریکارڈ کرائی جائے۔

اگر چاند منگل کی شام نظر آگیا تو مملکت میں پہلا روزہ بدھ کو ہوگا اور اگر چاند نظر نہ آیا تو سعودی عرب میں پہلا روزہ جمعرات 18جون کو ہوگا۔ دوسری جانب سعودی ماہرین فلکیات نے بھی پیش گوئی کی ہے کہ جمعرات 18.جون کو سعودی عرب میں پہلا روزہ ہوگا۔