سعودی عرب: شاہ سلمان کی کابینہ میں رد وبدل، وزیر تیل برطرف

King Salman

King Salman

ریاض (جیوڈیسک) النعیمی گزشتہ بیس برس سے اس عہدے پر اپنی ذمہ داریاں سرانجام دے رہے تھے۔ انکی جگہ اب سابق وزیر برائے صحت خالد الفلیح کو یہ عہدہ سونپا گیا ہے۔

الفلیح نے 30 سال ملک کی سرکاری تیل کمپنی ارامکو میں کام کیا ہے اور اِس وقت وہ بطور چیئرمین ذمہ داری ادا کر رہے ہیں۔ تیل برآمد کرنے والے دنیا کے سب سے بڑے ملک سعودی عرب نے گزشتہ ماہ معاشی اصلاحات کا اعلان کیا تھا جس کا مقصد ملک کا تیل پر سے انحصار کم کرنا ہے۔

تیل کی گرتی قیمتوں سے سعودی عرب کی معیشت کو شدید دھچکا پہنچا ہے۔