سعودی عرب میں مسجد کے باہر دھماکہ، دو افراد شہید

Blast in Saudi Arabia

Blast in Saudi Arabia

دمام (جیوڈیسک) سعودی عرب کے شہر دمام میں مسجد کے باہر دھماکے کے نتیجے میں دو افراد شہید ہو گئے، دھماکے کے بعد مسجد کے باہر بھگدڑ مچ گئی جس سے متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق دھماکے کے وقت مسجد میں نماز ادا کی جا رہی تھی کہ اسی دوران زور دار دھماکہ ہو گیا، دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ اس کی آواز کئی کلومیٹر دور تک سنی گئی اور قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے ، دھماکے کے بعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔

امدادی کارکنوں نے مرنے والوں کی لاشوں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے کچھ لوگوں کی حالت نازک ہے۔