سعودی عرب: مسجد الحرام کے قریب ترین قیام کیلئے کرایہ 55 لاکھ روپے

Holy Mosque in Makkah

Holy Mosque in Makkah

جدہ (جیوڈیسک) رمضان المبارک میں زائرین کی ایک بہت بڑی تعداد برکتیں اور رحمتیں سمیٹنے کیلئے مسجد الحرام کا رخ کرتی ہے۔

ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے کہ اسے قیام کیلئے مسجد الحرام کے قریب ترین اور بلند سے بلند جگہ میسر آئے۔ ایسے مسلمانوں کے لیے حیران کن خبر یہ ہے کہ حرم پاک کے سامنے واقع معروف ترین ہوٹل میں ایک رات قیام کے لئے کمرے کا کرایہ 2 لاکھ ریال (تقریباً 56 لاکھ پاکستانی روپے) تک ہے۔

تاہم جن کمروں سے کعبتہ اللہ کا منظر براہ راست نظر نہیں آتا ان کا کرایہ 37 ہزار سے 45 ہزار ریال تک ہے لیکن بلندی پر واقع جن کمروں سے یہ روح پرور منظر براہ راست نظر آتا ہے ان کا کرایہ 2 لاکھ ریال تک لیا جارہا ہے۔