سعودی عرب: مسجد پر فائرنگ سے متعدد افراد زخمی، جوابی کارووائی میں حملہ آور ہلاک

Saudi Arabia, Masjid Firing

Saudi Arabia, Masjid Firing

ریاض (جیوڈیسک) سعودی عرب کے مشرقی شہر صحیت کی مسجد میں شہری معمول کے مطابق عبادت میں مصروف تھے کہ اچانک ایک نوجوان نے آ کر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ فائرنگ سے ہر طرف کہرام مچ گیا اور متعدد افراد شدید زخمی ہو گئے۔

حملہ آور کی عمر بیس سے بائیس سال کے درمیان تھی وہ کئی چیک پوسٹیں عبور کر کے مسجد کے ہال تک پہنچا اور وہاں جا کر اس نے فائر کھول دیا۔ فائرنگ کی آواز سن کر فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

سعودی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں حملہ آور بھی مارا گیا۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں بیشتر کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔