سعودیہ و پاکستان پر امریکی الزامات دھمکی کے مترادف ہیں۔ ایم آر پی

Pakistan and Saudi Arabia

Pakistan and Saudi Arabia

کراچی (اسٹاف رپورٹر) محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی اور صدر محمد سلیمان راجپوت نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ دنیا میں بڑھتی ہوئی ریاستی جارحیت’ دہشتگردی اور جنگ کے خطرات کے پیش نظر دیگر ممالک کی طرح سعودی عرب کو بھی اپنا دفاع بہتر و مضبوط بنانے کا حق حاصل ہے جس سے امریکہ ہمیشہ سے فائدہ اٹھاتے ہوئے سعودیہ کو جدید ترین اسلحہ فروخت کرتا رہا ہے۔

مگر سعودیہ اور چین کے مابین ہائی انرجی پیداوار کیلئے پر امن جوہری ری ایکٹر کے قیام کے معاہدے پر امریکی تشویش اور امریکی وزیر خارجہ کا سعودی عرب پر جوہری توانائی کے حصول اور پاکستان پر سعودی عرب کو مستقبل میں ایٹم بم کی فروخت کا الزام پاکستان اور سعودیہ پر عدم اعتماد کا اظہار ہے۔

حالانکہ پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے جو ایٹمی عدم پھیلائو کے اصول اور ضوابط پر کاربند ہے جبکہ ایٹم بم کوئی کیک نہیں کہ اٹھا کر جسے چاہا دے دیا۔ سعودی عرب نے ابھی تو شاید پرامن مقاصد کیلئے نیوکلیئر پروگرام کی پہلی اینٹ بھی نہیں رکھی، محض چین کے ساتھ معاہدہ ہوا ہے تو امریکہ تلملا اٹھا ہے۔

اسرائیل کے نیوکلیئر پروگرام کی جانب سے امریکہ کی آنکھیں بند ہیں۔ اب تو اسرائیل نے اردن کی سرحد پر جنگلا بھی لگانا شروع کردیا ہے جو سراسر غیر قانونی ہے۔ امریکہ پاکستان پر دشنام طرازی کی بجائے اسرائیل کی بدمعاشی اور سفاکیت کے آگے بند باندھے۔