سعودی عرب پاکستان کو 12 کروڑ بیس لاکھ ڈالر فراہم کرے گا

Pakistan and Saudi Arab

Pakistan and Saudi Arab

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان باہمی تعاون کیلئے چھ معاہدوں پر دستخط کئے گئے۔

معاہدوں پر سیکرٹری اقتصادی امور طارق باجوہ اور سعودی ترقیاتی ادارے کے نائب چیئرمین یوسف ابرایم البصام نے دستخط کئے۔ معاہدوں کے تحت سعودی عرب تعلیم، صحت، تعمیرات اور سڑکوں کیلئے پاکستان کو آسان شرائط پر قرضے فراہم کرے گا۔

اسلام آباد میں خواتین کالج کی تعمیر کیلئے چھ کروڑ ستر لاکھ ڈالر، بلوچستان کے ضلع آواران میں زلزلے سے متاثرہ گھروں کی تعمیر کیلئے دس لاکھ ڈالر اور مظفر آباد میں سڑک کی تعمیر کیلئے ساڑھے پانچ کروڑ ڈالر فراہم کئے جائیں گے۔