سعودی عرب، پاکستان سمیت یورپ بھر میں رمضان المبارک مذہبی جوش و جزبے کے ساتھ گزارا جا رہا ہے

Ramzan

Ramzan

پیرس (زاہد مصطفی اعوان) سعودی عرب۔ پاکستان سمیت یورپ بھر میں رمضان المبارک مذہبی جوش و جزبے اور عبادات کے ساتھ گزارا جا رہا ہے ۔ماہ صیام میں ہر امیر غریب کی یہ کوشش ہوتی ہے کہ وہ اپنے رب سے اپنی کتایئوں کی معافی مانگے اور آئندہ اس کے کہے ہوئے احکامات پر عمل پیرا ہو جائے۔

اللہ تعالی نے روزہ رکھنے اور افطار کروانے والے کے حوالے سے فرمایا ہے کہ روزہ میرے لئے ہے اور اس کا اجر میں ہی دوں گا ۔روزہ دار اور افطار کروانے والے کو اللہ تعالی یکساں اجر عطا فرمانے کا وعدہ کیا ہے ۔فرانس میں بھی روزہ رکھنے اور اس کی افطاری کا خاص اہتمام کیا جاتا ہے۔

فرانس سمیت یورپ بھر کی مساجد میں روزہ افطاری کا اہتمام کیا جا تا ہے ۔جس میں لاکھوں مسلمان روزہ افطار کرتے ہیں ،ادارہ منہا ج القرآن فرانس مین میاں محمد ناظم کی طر ف سے افطار ڈنر کا اہتمام کیا جس میں سینکڑون افراد نے شرکت کی ۔اس موقع پر میاں ناظم نے کہا کہ رمضان المبارک کے اس بابرکے مہینے میں تمام مسلمانوں پر اپنا رحم اور کرم فرمائے۔

ہمیں اپنا احتساب کر نے کا موقع اللہ تعالی نے عطا کیا ہے ،ہمیں عبادات میں کمی نہیں کرنی چاہیے ۔رمضان المبار ک میں روزہ روزہ افطاری سے قبل ہی پہنچ جاتے ہیں ،اور اکٹھے مل بیٹھ کر روزہ افطار ی کرتے ہیں ۔اور اپنے گناہوں کی معافی اور ملکی سلامتی کے لئے دعائیں کرتے ہیں۔