سعودی عرب میں تمام پاکستانی خیریت سے ہیں، دفتر خارجہ

Nafees Zakaria

Nafees Zakaria

اسلام آباد (جیوڈیسک) سعودی عرب میں بم دھماکوں کے حوالے سے دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا کا کہنا ہے کہ کسی پاکستانی کے متاثر ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

انہوں نے بتایا کہ سعودی عرب میں پاکستانی سفارتخانہ مقامی حکام کے ساتھ رابطے میں ہے۔

دوسری جانب سعودی عرب میں پاکستانی سفیر منظو الحق نے بھی تمام پاکستانیوں کے خیریت سے ہونے کی تصدیق کی ہے۔ ان کا کہنا تھا پاکستانیوں سے متعلق مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔