سعودی عرب میں دہشت گردی کی لہر۔ فرانس میں مقیم پاکستانی کیمونٹی کی طرف سے شدید مذمت

Saudi Arabia Blast

Saudi Arabia Blast

پیرس (زاہد مصطفی اعوان) سعودی عرب میں دہشت گردی کی لہر ۔فرانس میں مقیم پاکستانی کیمونٹی کی طر ف سے شدید مذمت تفصیل کے مطابق سعودی عرب میں جو دھماکے ہوئے ہیں اس پر دنیا بھر سمیت فرانس میں پاکستانی کیمونٹی نہیایت افسردہ نظر آرہی ہے۔

صدر پاکستان مسلم لیگ ن فرانس چوہدریاض پاپا نے کہا کہ دہشت گردی کی اس لہر سے ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ دہشت گرد اپنے پلان کے مطابق کام کر رہے ہیں ۔دہشت گرد دنیا میں امن نہیں رہنے دے رہے ،جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

صدر پاکستان پیپلز پارٹی فرانس ڈاکٹر ارشاد کمبوہ نے کہا کہ دہشت گردوں کا کوئی مزہب نہیں ہے اب تک ہزاروں قیمتی جانیں دہشت گردی کی بھینت چڑھ چکی ہیں ۔جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔صدر پی ایم ایل این یوتھ ونگ ایڈوئزری کونسل شمروز الہی گھمن ،چیئرمین پی ایم ایل این فرانس چوہدری شاہین اختر ،جنرل سیکرٹری شیخ وسیم اکرم نے مشترکہ بیان میں کہا کہ دہشت گردی پاکستان میں ہو فرانس بیلجیئم سمیت سعودی عرب میں ہو ا س کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

پاک فوج نے ضرب عضب میں دہشت گردوں کا کافی حد تک خاتمہ کیا ہے ۔انھوں نے کہا کہ دہشت گردوں اور دہشت گردی کی اس لہر سے یورپ سمیت عالم اسلام میں سرا سمیگی کی کیفیت طاری ہو گئی ہے۔

یو این او کو دہشت گردی کے خاتمے کے لئے ٹھوس اقدامات کرنے کے اجلاس بلانا چاہیے اور تمام ممالک کو خصوصی فنڈز جاری کئے جائیں ،جو دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ کر سکیں۔