سعودی عرب، جہاں صرف 30 فیصد افراد ذاتی رہائش رکھتے ہیں

Own Home

Own Home

ریاض (جیوڈیسک) اس سیارہ زمین میں بہت کم لوگ ایسے ہوں گے جو اپنے ذاتی گھر کی خواہش نہ رکھتے ہوں، لیکن سعودی عرب جیسا خوشحال ملک ہو اور وہاں پر صرف 30 فیصد مواطنین کے پاس اپنا گھر ہو، اور باقی کرائے پر رہتے ہوں تو بات حیران کن لگتی ہے۔

سعودی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ ملک میں صرف 30 فیصد افراد کے پاس ذاتی رہائش ہے، جب کہ باقی ماندہ 70 فیصد افراد کرائے کے مکانوں میں رہتی ہیں، تا ہم ان میں زیادہ تر وہ لوگ بھی ہیں جن کو اپنی کمپنی کی طرف سے ہاوس رینٹ ملتا ہے ، جس سے وہ کرائے پر مکان لیتے ہیں اور اپنا بنانے میں دلچسپی نہیں رکھتے۔

اطلاعات کے مطابق اگرچہ سعودی عرب میں اگلے پانچ سالوں کے دوران بہت زیادہ ہاوسنگ یونٹس کی تعمیر کی جا رہی ہے ، تا ہم جس تیزی سے ملکی آبادی میں اضافہ ہو رہا ہے ، اس کمی کو پورا کرنا آسان نہ ہو گا۔