سعودی عرب میں سگریٹ نوشی پر پابندی عائد

Smoking

Smoking

ریاض (جیوڈیسک) سعودی عرب میں 18 سال سے کم عمر افراد کو سگریٹ فروخت کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں سگریٹ نوشی کی ممانعت پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا ہے اور پبلک ٹرانسپورٹ، ہوائی اڈوں اور بندرگاہوں پر سگریٹ پینے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ دفاتر، تعلیمی اداروں، کارخانوں اور عوامی مقامات پر بھی سگریٹ نوشی کو ممنوع قرار دیدیا گیا ہے۔ حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں 18 سال سے کم عمر افراد کو سگریٹ فروخت کرنے پر بھی پابندی ہوگی۔

ان احکامات کی خلاف ورزی کرنے پر 20 ہزار ریال تک جرمانہ کیا جائے گا۔