سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں نے حکومتی امداد واپس کر دی

Pakistanis in Saudi Arabia

Pakistanis in Saudi Arabia

دمام (جیوڈیسک) وزیر اعظم کے نوٹس کے باوجود سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کی مشکلات میں تاحال کوئی پیشرفت نہ ہو سکی ۔ پاکستانی سفارتحانے کی جانب سے دی جانے والی امداد کو متاثرین نے مذاق قرار دیدیا۔

وزیراعظم کا حکم بھی سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کی مشکلات کم نہ کر سکا ۔ پاکستانی سفارتخانہ ہم وطنوں کی خود داری کا مذاق اڑانے لگا ۔ امداد کے نام پر برائے نام سامان بھجوا کر فرض ادا کر دیا ۔ متاثرین نے امداد واپس کر دی۔

204 پاکستانیوں کیلئے پیاز کا ایک ایک اور ٹماٹر کےدو تھیلے پہنچے جبکہ فی کس چائے کے تین پیکٹ اور تیل کا ایک کین بھی بھجوایا گیا ۔ یوں مشکلات میں گھرے ہم وطنوں کی خود داری کا کھلم کھلا مذاق اڑایا گیا ۔ متاثرین نے سامان واپس کر دیا اور امداد کے بجائے گھر بھجوانے کا مطالبہ بھی کرتے رہے۔