سعودی عرب : باہمت طالبہ نے 55 طالبات کی جان بچا لی

Accident

Accident

ریاض (جیوڈیسک) باہمت طالبہ نے ڈرائیور کے سو جانے پر بے قابو بس کو کنٹرول کر کے ہولناک حادثے سے بچاتے ہوئے بس میں سوار 55 طالبات سمیت پاکستانی ڈرائیور کی زندگی بچا لی۔

طالبہ فاطمہ الصاب کے مطابق میں ڈرائیور کے بالکل پیچھے والی سیٹ پر بیٹھی تھی۔ بس ڈرائیور بہت زیادہ تھکا ہوا تھا اور اونگھ رہا تھا، بس ہچکولے کھا رہی تھی جب اس نے بس کا کنٹرول سنبھالا۔

طالبہ نے بتایا کہ اس نے ڈرائیونگ کی بنیادی تربیت اپنے خاندان کے ہمراہ چھٹیوں میں صحرا کا سفر کرتے ہوئے حاصل کی۔ وہ ماہر ڈرائیور نہیں ہے مگر اس نے بس کو بجلی کے کمبے سے ٹکرا کر گاڑی کو روکا۔

الجموم ایجوکیشن آفس نے طالبہ کو ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ آف مکہ کی جانب سے بس کو ہولناک حادثے سے بچانے پر تعریف کی۔