سعودی عرب میں اچانک برفباری، شہریوں کا موڈ خوشگوار

Saudi Arabia Snowfall

Saudi Arabia Snowfall

تبوک (جیوڈیسک) سعودی عرب کے شمالی علاقوں کے درجہ حرارت میں اچانک آنے والی تبدیلی سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوا اور بعض علاقوں میں ہلکی برفباری بھی ہوئی۔

برف دیکھ کر گرمی کے ستائے سعودیوں کی خوشی کا ٹھکانہ نہ رہا اور شہری برفیلی سڑکوں پر سکائٹنگ کرتے دکھائی دیے۔ تبوک کے علاقے جبل الاؤز میں دو سینٹی میٹر برف پڑی۔

برفباری کا لطف اٹھانے کے لیے آس پاس کے علاقوں سے بڑی تعداد میں شہریوں نے تبوک کا رخ کیا۔ نومبر کے مہینے میں سعودی عرب میں برف باری معمول کے برعکس خیال کی جاتی ہے۔