سعودی عرب میں دہشتگرد تنظیم دولت اسلامیہ کے 431 جنگجو گرفتار

Saudi Police

Saudi Police

ریاض (جیوڈیسک) غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دہشتگرد تنظیم دولت اسلامیہ عراق و شام (داعش) سے تعلق کے الزام میں گرفتار زیادہ تر افراد کا تعلق سعودی عرب سے ہے تاہم ان میں شام اور یمن سمیت چھ دیگر ممالک کے شہری بھی شامل ہیں۔

سعودی وزارتِ داخلہ کے مطابق گرفتار کئے گئے داعش کے مشتبہ جنگجو مساجد، سیکیورٹی اہلکاروں اور سفارتی عمارتوں سمیت مختلف مقامات پر دھماکوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

گرفتار افراد نے القسیم کے صوبے میں ایک تربیتی مرکز قائم کر رکھا تھا اور وہ خود کش حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ خود کش حملوں کے اہداف میں دارالحکومت ریاض میں امریکی سفارت خانہ بھی شامل تھا۔