سعودی عرب میں ٹریفک حادثہ، 7 پاکستانی نژاد برطانوی معتمرین جاں بحق

Accident

Accident

ریاض (جیوڈیسک) سعودی عرب میں ٹریفک حادثے میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے جاں بحق افرادمیں6 پاکستانی نژاد برطانوی تھے۔

جاں بحق افراد میں 2ماہ کابچہ بھی شامل ہے ،2شدید زخمی ہسپتال میں داخل کرادئیے گئے ہیں سعودی وزارت خارجہ کے مطابق معتمرین کی بس کوحادثہ مکہ اورمدینہ کے درمیان پیش آیا منی بس میں 12 لوگ سوار تھے جبکہ بس ڈرائیور حادثے میں محفوظ رہا۔

برطانوی دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے 2افراد 71 سالہ محمد اسلم اور ان کی اہلیہ طلعت اسلم کا تعلق گلاسگوسے اور 4کا مانچسٹرکے ایک ہی خاندان سے تھا۔