سعودی عرب کا یمن میں باغیوں کے خلاف یکطرفہ جنگ بندی کا اعلان

Saudi Army

Saudi Army

ریاض (جیوڈیسک) سعودی عرب نے یمن میں باغیوں کے خلاف یک طرفہ جنگ بندی کا اعلان کر دیا۔

سعودی عرب کی سرکاری خبرایجنسی کے مطابق 5 روزہ جنگ بندی کا فیصلہ اس لیے کیا گیا تاکہ جنگ زدہ علاقوں میں امدادی سامان پہنچایا جا سکے۔

جنگ بندی کا فیصلہ یمن کے صدر عبد ربہ منصور ہادی کی درخواست پر کیا گیا۔

سعودی عرب کی قیادت میں اتحادی افواج مارچ سے یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف کارروائی کر رہی ہیں۔