سعودی کابینہ نے تیل کی آمدن پر انحصار کم‘ 4 لاکھ روزگار پیدا کرنے کی منظوری دیدی

Saudi Cabinet

Saudi Cabinet

جدہ (جیوڈیسک) سعودی عرب کابینہ تیل کی آمدن پر انحصار کم کرنے‘ تیل کے بغیر محاصل میں تین گنا اضافے اور سرکاری محکموں میں آئندہ پانچ سال کے دوران تنخواہوں میں کمی کے اصلاحاتی منصوبے کی منظوری دیدی ہے۔

منصوبے کے تحت 2020ء تک غیر تیل آمدن کو بڑھا کر 530 ارب سعودی ریال (141 ارب سعودی ڈالرز) کیا جائے گا۔ سرکاری کے علاوہ نجی شعبے میں روزگار کے ساڑھے 4 لاکھ مواقع پیدا کیے جائیں گے۔

وزیر مملکت محمد ال الشیخ نے کہا ہے کہ اس لاگت کا بجٹ اخراجات پر کوئی اثر نہیں پڑیگا۔ اسکا مقصد مہیا کردہ خدمات کے معیار کو بہتر بنانا اور ایک خوشحال مستقبل کا حصول ہے۔